رنبیر کپور

رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی اگلی فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد اداکاری سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بدھ کو رنبیر اور شردھا کپور کی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ ریلیز ہوگئی، اس فلم میں وہ پہلی بار شردھا کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر ا?رہے ہیں۔تو جھوٹی میں مکار کے پروپوشن کے دوران رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ا?نے والی فلم اینیمل کے بعد میں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی میں اس وقت کسی اور فلم میں کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تو جھوٹی میں مکار اور اینیمل کے بعد میں بریک لینا چاہتا ہوں کیوں کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ بحیثیت اداکار میں اور فلم انڈسٹری کہاں کھڑی ہے۔ رنبیر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ بریک کتنے عرصے کا ہوگا۔واضح رہے کہ رنبیر کی فلم اینیمل رواں سال 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں رنبیر کے علاوہ رشمیکا مندانا، انیل کپور، بوبی دیول نظر ا?ئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں