فواد چودھری

علی بلال کے والد کو جنازے کے بعد اغواء کر لیا گیا’ فواد چوہدری

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے والد سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے لکھا کہ انصاف وکلاء ونگ کے مطابق علی بلال شہید کے والد کو جمعرات کو جنازے کے بعد اغواء کر لیا گیا ہے۔ٕ

فواد چوہدری نے لکھا کہ علی بلال کے والد اور خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ اب وہی ہوگا جو ہوتا ہے کہ پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئے گی کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کرے گا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں جس دن ریلی نکالی تھی اس دن ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں