وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کاطاہر نجمی کی وفات پر تعزیت کااظہار

لاہور(گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر مدیر طاہر نجمی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے اور قابل صحافی تھے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ طاہر نجمی مان کا شمار ملک کے انتہائی پروفیشنل ایڈیٹرز میں ہوتا تھا ،صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں