لاہور (گلف آن لائن) کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو جو 2021 میں ریلیز ہوا تھا ان دنوں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں میں کافی مقبول ہے اور یوٹیوب پر اسے اب تک 13 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔کیفی خلیل کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی ا?واز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ ا?ئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔لیکن اب سوشل میڈیا پر مشہور ایک اور موسیقار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی اس گانے پر طبع ا?
زمائی کی ہے اور اس گانے کا اپنا ورڑن پیش کیا ہے۔چاہت فتح علی خان اس سے قبل کئی اور دیگر گانوں کے اپنے ورڑن پیش کر چکے ہیں جن سے ان کے چاہنے والے کافی لطف اندوز ہوتے رہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ 8 کا اپنا ترانہ بھی جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔چاہت فتح علی خان کے کہانی سنو ورڑن کا بھی سوشل میڈیا صارفین نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں۔