چیئرمین منتخب

شی جن پھنگ چین کے صدر اور عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین منتخب

بیجنگ ( گلف آن لائن)چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں شی جن پھنگ نے متفقہ طور پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین منتخب ہو کر آئین کے تحت حلف اٹھا لیا ہے ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

چین کے نو منتخب نائب صدر ہان زنگ نے آئین کے تحت اپنا حلف اٹھا لیا ہے۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب سربراہ چائو لہ چی نے آئین کے تحت اپنا حلف اٹھا لیا ۔قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب نائب سربراہوں اور سیکریٹری نے بھی اجتماعی طور پرآئین کے تحت حلف اٹھا لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں