ریاض (گلف آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی سعودی عرب کے اس ویژن کے تحت ہو رہی ہے جس کی بنیاد مذاکرات کی ترجیح دینے پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ملکوں کی ایک تقدیر اس بات کو ضروری بناتی ہے کہ استحکام کا ماڈل تشکیل دیا جائے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر لکھا کہ مملکت اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی مملکت کے سیاسی حل اور بات چیت کو ترجیح دینے پر اور خطے میں اسے برقرار رکھنے کی خواہش پر مبنی ویژن کے تحت آتی ہے۔
ایک تقدیر اور مشترکہ تقسیم کار ضروری بناتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کی خوشحالی اور استحکام کا ماڈل بنانے میں اشتراک کریں۔ان کا یہ بیان سعودی عرب اور ایران کی جانب سے آج سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارتخانے کھولنے کے لیے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب، ایران اور چین کے درمیان ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں طے پانے والے اس معاہدے میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کا بندوبست کرنے اور آپس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔