بنیامین نیتن

ایران کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دئیے گئے چینل پر اسرائیلی وزیراعظم کا انٹرویو

تہران(گلف آن لائن)اگر ایران جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست بنتا ہے تو تاریخ بدل جائے گی، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فارسی زبان کے ایک ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا، جسے ایرانی حکومت کی جانب سے “دہشت گرد تنظیم” کا خطاب دیا جا چکا ہے۔’

‘ایران انٹرنیشنل” ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اپنے ملک کی “تباہی کے لیے پرعزم” ایرانی حکومت کی جوہری ہتھیار رکھنے کی خواہش ناقابل فہم ہے۔ذرا تصور کریں کہ اگر ان کے پاس دہشت گردی کے بڑے ہتھیار ہوں، جوہری ہتھیار جن سے وہ پوری دنیا کو یرغمال بنا سکتے ہیں۔ اس لیے میں مغربی رہنماں، عالمی رہنماں سے کہتا ہوں: اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو تاریخ بدل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں