شاہ محمود قریشی

حکومت لاشیں گراکر انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

لاہور( گلف آن لائن) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت لاشیں گراکر انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں پرامن ریلی نکالی جائی گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

شاہ محمود نے کہا کہ مریم کو ہر چیز کی اجازت ہے اور ہمیں آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہے، یہ کھلا تضاد ہے اسی لیے ہم الیکشن میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاشیں گرا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کہہ دیں کہ وہ پی ڈی ایم کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں