لند ن (گلف آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائوں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی ، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی ، نواز شریف نے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں ، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریم نواز کیساتھ انتخابی مہم میں سب رہنما بھرپور شرکت اور تعاون کریں ۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے، عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں ۔قائد مسلم لیگ (ن) کامزید کہنا تھاکہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔