ایرانی وزارت خا رجہ

چین نے مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول میں مدد کی ہے، ایرانی وزارت خا رجہ

تہران (گلف آن لائن) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔منگل کے روز میڈ یا کے مطا بق

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین نے بے حد خلوص کے ساتھ ایرانی اور سعودی وفود کا استقبال کیا، دونوں ممالک کو معلومات کے تبادلے میں مدد فراہم کی اور دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا ، ایران، چین کے کردار کو سراہتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا کردار مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کو مستحکم کرنے اور استحکام اور سلامتی کے خواہاں تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے سازگار ہے۔ اس معاملے پر چینی حکومت کا اہم کردار ادا ظاہر کرتا ہے کہ چین ایشیائی خطے میں امن، استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے میں بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھی چین کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں