آب زم زم

رمضان المبارک، المسجد الحرام میں زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر آب زم زم

مکہ مکرمہ (گلف آن لائن)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس ترین مساجد کے زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر زم زم کا پانی تقسیم کرنے کے لیے 20 ہزار مقامات کو مختص کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس انتظام میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکیزگی اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین میکانزم اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔ پانی کی فراہمی میں زائرین کی سہولت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

المسجد الحرام میں ما زم زم تقسیم کرنے کے شعبہ کے ڈائریکٹر عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ انتظامیہ نے بابرکت پانی کے 30 ہزار کنٹینر تیار کر کے پوری مسجد میں تقسیم کر دیئے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی حصوں میں ماربل کی پانی کی سبلیں الگ سے موجود ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ان سبیلوں کی تعداد 155 ہے۔عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ ادارہ نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمزم کا پانی فراہم کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پانی پلانے کے لیے 80 سمارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری طرف مسجد نبوی ۖ میں رمضان المبارک میں لوگوں کی بڑی تعداد کا احاطہ کرنے کے لیے زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔اس منصوبے میں جنازے کے مقامات ، مکبر کی جگہ، معذور افراد کے مقامات، مردوخواتین کے ہالوں کا احاطہ کرتے ہوئے مقدس پانی بھرنے کے 250 ذخیرے فراہم کیے جائیں گے۔الزھرانی نے کہا کہ انتظامیہ نے 24 گھنٹے کے دوران تمام مقامات پر فالو اپ کو مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی ہے تاکہ چلنے کے مقامات اور دیگر جگہوں پر تمام ضروریات کی حفاظت اور کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں