بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلی سطح مکالمے میں شرکت کی اور اس موقع پر اہم خطاب کیا ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ جدیدیت کا حتمی مقصد لوگوں کی جامع اور آزادانہ ترقی کا حصول ہے۔
جدیدیت چند ممالک کا “پیٹنٹ” نہیں ہے۔ جدید بننے کے لیے کسی ملک کو نہ صرف جدیدیت کے عمومی قانون پر عمل کرنا چاہیے بلکہ خود کو اپنے قومی حالات کے مطابق اپنی خصوصیات کی حامل جدیدیت تشکیل دینی چاہیے۔۔اس سلسلے میں جو ممالک آگے ہیں انہیں حقیقی معنوں میں پیچھے رہنے والے ممالک کی ترقی میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔ دوسروں کا چراغ بجھانے سے اپنا چراغ روشن نہیں ہوتا ہے۔ دوسروں کا راستہ روکنا آپ کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔ چینی طرز کی جدیدیت اپنے قومی حالات پر مبنی ہے اور دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادہ کرتی ہے، تاریخ اور ثقافت کو ورثے میں لیتی ہے، جدید تہذیب کو ضم کرتی ہے، چینی عوام کو فائدہ پہنچاتی ہے، اور دنیا کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیتی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا بین الاقوامی انصاف اور مساوات کو برقرار رکھنے اورعالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت نوآبادیاتی لوٹ مار کے پرانے راستے پر نہیں چلتی نہ ہی قومی طاقت اور بالادستی کے ٹیڑھے راستے پر نہیں چلتی، یہ پرامن ترقی کے صحیح راستے پر چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں وہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پیش کرنا چاہیں گے۔ ہمیں مشترکہ طور پر عالمی تہذیبوں کے تنوع کے احترام کی حمایت کرنی چاہیے، تہذیبی مساوات، باہمی سیکھ، مکالمے اور رواداری کی پاسداری کرنی چاہیے نیز تہذیبی تبادلوں کے ذریعے تہذیبی رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے اور باہمی سیکھ کے ذریعے تہذیبی تنازعات کو دور کرنا چاہیے ۔ ہمیں مشترکہ طور پر تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کی حمایت کرتے ہوئے انہیں فروغ دینا چاہئے۔ امن، ترقی، ، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام ممالک کے عوام کا مشترکہ مقصد ہے۔
ہمیں مختلف تہذیبوں کی اقدار کے معنی کو وسیع النظری کے ساتھ سمجھنا چاہئے اور اپنی اقدار اور نمونوں کو دوسروں پر مسلط کرنے یا نظریاتی محاذ آرائی میں ملوث ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔ ہمیں مشترکہ طور پر بین الاقوامی عوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، عالمی تہذیبی مکالمے اور تعاون کے نیٹ ورک کی تعمیرکرنے، تبادلوں کے مواد میں اضافہ کرنے ، تعاون کے چینلز کو وسعت دینے، تمام ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع دینے اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کرنی چاہئے۔