بحریہ یونیورسٹی

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد ، نیول چیف مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد (گلف آن لائن)بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ نیول چیف نے کہا ہے کہ طلباء عملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہوں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں بحریہ یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 175 طلباء کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر طلباء کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز تفویض کیے۔ نیول چیف کا اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ طلباء عملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہوں۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ، طلباء کے والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں