بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی وزارت تجارت اور دیگر 17 محکموں نے حال ہی میں سرحدی اقتصادی تعاون زونز کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
نوٹس میں 15 پالیسی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سرحد پار لاجسٹکس اور سرمائے کے بہاؤ کو آسان بنانا، جامع علاقائی اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (آر سی ای پی) کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا ، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مقامی شراکت داری کی حمایت کرنا ،مالی مدد میں اضافہ ، ادارہ جاتی میکانزم کو بہتر بنانا ، متعلقہ کوآرڈینیشن میکانزمکا قیام و بہتری اور مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانا شامل ہیں۔