اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ،ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔فواد چوہدری کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نے اعتراف جرم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے خلاف 94 کیسز درج ہیں، میری تمام کیسز میں ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت کے باوجود اس وقت مجھے گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔