ڈاکٹر عارف علوی

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے صدر پاکستان کے خصوصی انٹرویو کی زبردست پزیرائی

اسلام آبا د ( گلف آن لائن) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا جسے سی ایم جی کے مختلف پلیٹ فارمز پر انتہائی مقبولیت ملی ہے ۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا میڈیا گروپ کے مختلف چینلز نے صدر پاکستان کے انٹرویو کو اپنے پرائم ٹائم میں نشر کیا اور ایسے مقبول ترین ٹی وی پروگرامز کا انتخاب کیا گیا جنہیں چینی ناظرین میں انتہائی پسندیدگی کا درجہ حاصل ہے۔

اس حوالے سے دو سرفہرست پروگراموں میں لیڈر ٹاک بھی شامل ہے جس میں دنیا کے ٹاپ قائدین کو مدعو کیا جاتا ہے اور مختلف عالمی و علاقائی امور پر اُن کی آراء چینی ںاطرین تک پہنچائی جاتی ہے۔اسی طرح چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام شین ون لیان بو میں بھی ڈاکٹر عارف علوی کا انٹرویو نشر کیا گیا۔یہ چائنا میڈیا گروپ کا پیش کردہ مقبول ترین پروگرام ہے۔ اس پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے ماہانہ سات ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاتا ہے۔ ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ چائنا میڈیا گروپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی صدر پاکستان کے انٹرویو کو نمایاں کوریج دی گئی ہے اور چینی انٹرنیٹ صارفین نے انتہائی پرجوش ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چین میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو کی چائنا میڈیا گروپ کی پرائم ٹائم نشریات میں بہترین کوریج پر انتہائی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں