مریم نواز

مریم نواز کے حلقہ پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی منظور

لاہور (گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے حلقہ پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے وکیل لیاقت اعوان الیکشن کمیشن کے افسر کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل لیاقت اعوان نے کہا کہ پی پی 173سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ پی پی 149سے بھی مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا گئے ہیں۔مریم نواز کے کاغذات لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے تھے۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ پی پی 63کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں جو مقامی ایم این اے عثمان ابراہیم نے جمع کرائے۔یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں