اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے سازش اور غیر ملکی مداخلت بیانیہ دفن کرنے عمران نیازی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ نالائق شخص کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کہ ان کے بیانیہ سے ملک کاکتنا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لیئے پکڑا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی ایک جھوٹ بول کر اگلا جھوٹ بولنے کی تیاری کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی کا لشکر پولیس پر حملے کرے تو مقدمہ تو درج ہوگا عمران نیازی کے خلاف مقدمے غلط ہیں تو ٹرائل عدالتوں میں پیش ہونے سے بھاگتا کیوں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی عدالتوں میں پیشی کی جو روایات ڈال رہا ہے اس کے مضر اثرات نکلیں گے۔