مسرت جمشید چیمہ

پی ڈی ایم ٹولے کی ایماء پر الیکشن کمیشن نے آئین پر حملہ کیا ‘ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکمران ٹولہ یہ سمجھ رہا ہے کہ بربریت ، ظلم ، جبر اور کریک ڈائون سے پی ٹی آئی خوفزدہ ہو جائے گی تو یہ آپ کی بہت بڑی بھول ہے ، ہمارے کارکنان کو کہاں رکھا جارہا ہے ان پر کیا مقدمات ہیں کوئی معلومات نہیں جارہی ہیں جو انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر حکومتیں اپنے لوگوں کو اغوا ء کریں گی تو انہیں تحفظ کس نے دینا ہے ؟، حکومت میں بیٹھے جو لوگ اس منفی سوچ پر عمل پیرا ہیں خدارا وہ ملک کے بارے میں سوچیں ، ان اقدامات کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تحریک انصاف اور اس کاساتھ دینے والی تمام آوازوں کو بند کرنا چاہتی ہے لیکن ان کوششوں کا یہ نتیجہ نکل رہا ہے حق اورسچ کی آواز اٹھانے والوں کی تعداد روز برو زبڑھتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی ایماء پر الیکشن کمیشن نے آئین پر حملہ کیا لیکن ہمیں قوی امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس اقدام کی راہ میں رکاوٹ بنے گی اور حکمران ٹولے کو ہر حال میں انتخابات کراناپڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں