شیخ رشید احمد

سعودی عرب نے ادھارتیل کی سہولت8ماہ میں ہی ختم کردی ‘ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ادھارتیل کی سہولت8ماہ میں ہی ختم کردی ہے، متحدہ عرب امارات منہ نہیں لگارہا،شدیدمعاشی بحران دروازے پر آ گیا ہے ،جویہ سوچ رہے ہیں کہ ہم سب ٹھیک کرلیں گے وہ ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک نے آئین کے ساتھ چلناہے یابدمعاشوں کے ساتھ اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے ،آج پیر کے روز سپریم کورٹ پیش ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جوکشمیرکی جدوجہدآزادی سے ناآشناہیں انہوں نے گلگت بلتستان کی پولیس پرصوبے سے باہرجانے پرپابندی لگادی ہے ۔مینار پاکستان کاجلسہ ناکام کرنے کے لئے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ،انٹرنیٹ بندکیااورگرفتاریاں کی گئیں ،اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے ،باقی سب بہانے ہیں۔انگریزنے1940میں مینارپاکستان پرپابندی نہیں لگائی ان کے ایجنٹوں نے نہ صرف کنٹینرز لگائے بلکہ سارے راستے کو سیل کر دیا ، اس کے باوجود میلوں سفرکرکے لوگ جلسہ گاہ پہنچے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ،ملک کاخزانہ لوٹ کرملک سے باہر لے کر جانے والوں کے خلاف ہے ، آٹے کے لئے غریب میں زندگی موت کی لائن لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو آئی ایم ایف تو کیا جینواڈونرزکانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں