کورونا وائرس

کورونا وائرس کے89 نئے کیس رپورٹ ،19کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے89 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.25 فیصدریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ25 مارچ 2023 کواین سی او سی کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل2530 ٹیسٹ کئے گئے اور89 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 19 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور اور گلگت کو کورونا سے متاثرہ شہروں کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کل 266 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 473 ٹیسٹ کئے گئے اور 31 میں کورونا مثبت پایا گیا، پشاور میں 112 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 5 ٹیسٹ مثبت آئے ، گلگت میں223 ٹیسٹوں میں سے صرف دو مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں