ریاض (گلف آن لائن )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے آداب کی پابندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ المسجد الحرام اور المسجد النبوی میں جگہ کے تقدس کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ اس لیے ہمارے پاس فوٹو گرافی کے آداب ہیں۔
ہم دوسروں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔وزارت نے واضح کیا کہ دو مقدس مساجد میں فوٹو گرافی کے آداب میں دوسروں کو ان کی اجازت کے بغیر نہ دکھانا شامل ہے۔ عبادت کے متعلق فلم بندی میں مشغول نہ ہونا ہوگا۔ تصویر کے لیے رکنے سے بھی گریز کرنا ہوگا تاکہ ہجوم کا باعث نہ بنے۔