بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بوآو ایشیائی فورم 2023 کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
لی چھیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا اہم تصور پیش کیا تھا جو دنیا میں دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے اعتماد کا ذریعہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تصور کے علم کو بلند رکھنا اور عالمی امن اور ترقی میں مزید اعتماد پیدا کرنا ضروری ہے۔
اس خاطر ، مشترکہ طور پر پرامن اور مستحکم ترقیاتی ماحول کی حفاظت کی جائے ، مشترکہ طور پر مزید متحرک ترقی کو اہمیت دی جائے ، مشترکہ طور پر یکجہتی اور تعاون کے مؤثر طریقوں کو فروغ دیا جائے، اور مشترکہ طور پرافراد کے درمیان تبادلوں کو فروغ دیا جائے اور مختلف تہذیبوں کے انضمام اور ہم آہنگی کو مزید پُراعتماد بنایا جائے۔لی چھیانگ نے زور دے کر کہا کہ چین کی ترقی کے اہداف اور امکانات یقینی ہیں۔ ہم چین کی معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے اور عالمی معیشت کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے لئے پراعتماد اور اہل ہیں.