لاہور(گلف آن لائن) آٹا کی مفت تقسیم میں بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی تقسیم میں شدید بدنظمی کی وجہ پھگڈر مچی ،بھگدڑ مچنے سے کئی افراد کی جان چلی گئی۔
استدعا ہے کہ آٹا تقسیم کے ناقص طریقہ کار پر ذمہ داروں کے خلاف کارروای کا حکم دیا جائے ، عدالت آٹے کا معیار چیک کرنے کے لیے بین الاقوامی لیب سے کروائے ۔