ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں 25 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔
ان کی اس معذرت پر جہاں کچھ پرستاروں نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کررہی ہیں۔