لاہور(گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نیوکیمپس میں غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے نئے شعبہ زراعت کے قیام کا اعلان کر دیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں زرعی شعبے میں جدت لانا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ جی سی یو شعبہ زراعت ایگرانومی، ہارٹیکلچر، سوائل سائنس، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، پلانٹ پیتھالوجی، اور فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بی ایس، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی پروگرام سمیت کئی ڈگری پروگرام شروع کرے گا۔
ڈاکٹر حافظ حیدر علی کو شعبہ زراعت کے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے پروفیسر اصغر زیدی نے کہا کہ کم پیداواری صلاحیت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو جدید زراعت کے طریقوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہیاوراس کا بڑا حصہ شعبہ زراعت سے وابستہ ہے اور اس شعبہ کو درپیش مسائل اور پائیدار مستقبل کے لیے زرعی تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔