مریم اور نگزیب

جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے۔ عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیشی کی تصویئر شیئر کر تے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ تصویر عمران خان کی اصل شخصیت اور کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بزدل شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سچ ہے کھال اوڑھنے سے گیدڑ کی اصلیت بدل نہیں جاتی،جھوٹا اور منافق شخص شیر دل اور بہادر نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں