اسلام آباد (گلف آن لائن)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں 49 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار562 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 49 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.38فیصد رہی، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں437 افراد میں سے 16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔
حکام کے مطابق بہاولپور میں 226 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.44 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں520 میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.54 فیصد رہی۔