علی محمد خان

پی ٹی آئی ایک بار پھر کے پی میں انتخابات میں جیت کی طرف جارہی ہے، علی محمد خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر کے پی میں انتخابات میں جیت کی طرف جارہی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر علی محمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن کو جتنا بھی تاخیر کرتے آخر الیکشن کروانے تھے ،اصل بات یہ ہے کہ الیکشن ٹائم سے ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ اگر سپریم کورٹ یہ فیصلہ نہ کرتی تو عوام کبھی یہ نہ سوچتی کہ اسٹیٹس کو کے سامنے کھڑے ہو سکتے ۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایک بار پھر شہباز شریف اور دیگر نے عدالت کی ہرزا سرائی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں پاکستان میں ہر چیز کی قیمت لگ سکتی ہے مگر کالے کوٹ کی نہیں لگ سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا موٹو کیا ہے؟ان کا موٹو ہے مرسو مرسو الیکشن نہ کریسو،ان کا موٹو ہے کہ او مل کر بھاگتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پشتون ان کو ووٹ نہیں دیتا جو کرپٹ ہو،کے پی جا ئو،اسکول اور ہیلتھ سسٹم دیکھیں وہاں لوگوں کی زندگی بہتر ہو رہی ہے،انشاء اللہ پی ٹی آئی ایک بار پھر کے پی میں انتحابات میں جیت کی طرف جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں