تہران (گلف آن لائن)ایران میں حکام لازمی ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لییعوامی مقامات اور شاہراہوں پر کیمرے نصب کررہے ہیں تاکہ بے حجاب خواتین کی شناخت کی جا سکے اورانھیں سزا دی جا سکے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حجاب کی خلاف ورزی کی مرتکبہ خواتین کوان کی شناخت کے بعد نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوں گے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد ‘حجاب کے قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا’ ہے اور اس طرح کی مزاحمت ملک کے روحانی تشخص کو خراب کرتی ہے اور عدم تحفظ پھیلاتی ہے۔