وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کی ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ بدھ کو وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے مشاورت کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق • ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بدھ کو باضابطہ ہدایت کی ہے،وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں