الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی, کتنے حلقے اور پولنگ اسٹیشنز ہونگے ؟ تفصیلات جاری

لاہور(گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی۔ پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کے لئے تقریباً 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ڈرافٹ پولنگ سکیم شائع کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق امیدوار ڈرافٹ پولنگ سکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک ڈی آر او آفس جمع کرا سکیں گے۔

ڈی آر اوز 28اپریل تک اعتراضات سن کر فیصلہ دیں گے۔ پنجاب کے297 حلقوں کے لئے حتمی پولنگ سکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار815 ہے جبکہ ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔مرد ووٹرزکی شرح 54 فیصد اورخواتین ووٹرزکی شرح 46 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں