اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پروسیجر بل پر عدالتی حکم کے بعد بل دوبارہ اسمبلی سے پاس کرانے کا عندیا دیدیا۔ایک انٹرویومیں خرم دستگیر نے کہا کہ جانبداربینچ نے آئین سے متصادم اور قبل از وقت فیصلہ دیا، پارلیمان کاحق ہے وہ قانون دوبارہ پاس کردے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 44 سال پہلے فوجی آمریت میں بننے والے قوانین بدلے، 2009 سے پہلے از خودنوٹس کا اختیار محدود تھا، جسٹس منصورنے کہا ہے یہ شاہی کورٹ بن چکی ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے کسی اختیارکو ہاتھ نہیں لگایا، صرف عدالتی اختیار کا استعمال وسیع کیا۔