مکوآنہ ( گلف آن لائن)مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی اور ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روپے کی بے قدری، بجلی، گیس، پیٹرول، اور خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ادویہ ساز کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ادویہ ساز کمپنیز نے مارکیٹس میں دواں کی فراہمی کم کردی ہے، جس کے باعث بازار میں ادویات کی قلت ہوگئی ہے، مریض ادویہ کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں ادویہ کی سپلائی کم کردی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔میڈیکل اسٹورز مالکان ادویات کی قلت سے پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ مریض آتے ہیں لیکن کمپنی سے ہی دوا نہیں آرہی ادویات کی قلت کے باعث پہلے سے موجود دواں کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔