اسحاق ڈار

چینی بینک سے تیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط آج موصول ہوگی، وزیر خزانہ

اسلام آباد( گلف آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کردی ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی سے تیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط آج اسٹیٹ بینک کو موصول ہوجائے گی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی منظوری کی تھی جسکی آخری قسط آج موصول ہوجائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے بینک آئی سی بی سی سے تیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں