فواد چوہدری

90دن پورے ہونے کے بعد نگراں وزیر اعلی پنجاب 23اپریل کو کوئی ایگزیکٹیو آدر پاس نہیں کر سکیں گے’ فواد چودھری

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کو 22اپریل کو 90دن پورے ہو جائیں گے، 23اپریل کو وہ کوئی چیک سائن کر سکتے ہیں نہ ایگزیکٹیو آرڈر پاس کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنس ڈرافٹ کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے، الیکشن کمیشن سے کہیں گے کہ نگراں حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا نیا وزیر اعلیٰ و کابینہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا عروج پارلیمنٹ سے استعفے اور اسمبلیاں توڑنے پر ہے، الیکشن 90دنوں سے آگے نہیں جا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر اتفاق رائے سے الیکشن ملتوی ہوا، معاملہ عدالت میں نہیں گیا، عمران خان کس لیے گرفتاری دیں، ان پر کوئی کیس ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں