بیجنگ ( گلف آن لائن) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چینی کاروباری اداروں پر عائد کردہ امریکی پابندیاں ”یکطرفہ پابندیاں ” اور ”لانگ آرم ”دائرہ اختیار ہیں، بین الاقوامی قانون میں ایسے اقدامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے،چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا،چینی وزارت تجارت کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں ترجمان نے چین کے متعدد کاروباری اداروں پر عائدکردہ امریکی پابندیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں روس سے متعلقہ نام نہاد وجوہات کی بنیاد پر امریکا کی جانب سے کچھ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
بین الاقوامی قانون میں ایسے اقدامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سیاختیار تفویض کیے بغیر یہ یک طرفہ پابندیاں ہیں اور ” لانگ آرم ” دائرہ اختیار ہیں جو کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی سپلائی و صنعتی چین کے تحفظ اور استحکام کو متاثر کرتا ہے.چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست کرنا چاہیے اور چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دباو کا سلسلہ بند کرنا چاہئے۔ چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔