اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کے حادثے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق ویگو گاڑی پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت کے اسکواڈ میں شامل تھی، مفتی عبدالشکورکی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر تھی،حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلومیٹر تھی۔
موٹر وہیکل ایگزامنر رپورٹ کے مطابق شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر گاڑی کی حد رفتار 60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقرر ہے، ٹکر مارنے والی گاڑی میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا، حادثے کے باعث مفتی عبدالشکور کی گاڑی کا ٹائر اور ایکسل الگ ہوگیا۔