صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کا مفتی عبدالشکور کے المناک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی اسلام آباد میں ایک المناک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم وزیر کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں، ساتھیوں اور پوری قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی عبدالشکور ایک قابل احترام اور عوامی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ پاکستانی سیاسی منظر نامے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مرحوم عبدالشکور کو اْنکی خدمات کے لیے خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں