مصالحہ جات

مصالحہ جات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

مکوآنہ (گلف آن لائن)مصالحہ جات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2023 تک کی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو62.26 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.43فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 65.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری میں مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 9.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 7.61 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 9.18 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں مصالحہ جات کی برآمدات کامجموعی حجم 105.75 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں