لاہور(گلف آن لائن) آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے۔آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے، ایک برطانوی اخبار کے مطابق 2طرفہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیمیں شرٹ اسپانسر شپ حاصل کرسکیں گی،البتہ کونسل کے اپنے ایونٹس میں ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔
دریں اثناء انگلش ٹیم کو جوا کمپنیز کا لوگو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس نرمی سے فائدہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نہ صرف کرکٹرز کے جوئے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ بننے پر بھی معاونت ہے۔
یاد رہے کہ ای سی بی کوچ برینڈن میک کولم کے ایک بیٹنگ کمپنی سے تعلق کی تحقیقات کررہا ہے،سابق کیوی کپتان اس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔انگلش بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم میک کولم کے معاہدے کی چھان بین کررہے ہیں،بورڈ کے جوئے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں،ہم ہر صورت میں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل میں بھی سیروگیٹ کمپنی کے شرٹ لوگو کے مسئلے نے سر اٹھایا تھا، محمد رضوان نے لوگو پر اسٹیکر لگا کر میچ میں حصہ لیا تھا،پی سی بی نے ہوم سیریز میں اسپانسر شپ کے معاملے میں سخت پالیسی اپنانے کا اعلان کیا مگر ایک کمپنی کا معاہدہ پھر بھی قائم رہا۔