لاہور(گلف آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لیے بہت محنت کی، اب وہ اپنے بوئے ہوئے کانٹے چن رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ میں بات چیت کے حق میں ہوں، جماعت کے اندراپنی رائے بھی دے چکا ہوں لیکن گالم گلوچ، سازشوں اوربہتان تراشی سے اسکا ماحول عمران کمپنی نے پراگندہ کیا۔سعد رفیق نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کے ماحول میں بات چیت کیسے ہو؟
ہو جائے تونتیجہ خیز کیسے ہو؟ عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی، اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں، بہر حال عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر بات ہوئی تو اس میں سب شریک ہوں گے، کچھ براہ راست کچھ بالواسطہ ہوں گے ، بات چیت کا ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوگا مگر ون پوائنٹ نہیں۔