اسلام آباد(گلف آن لائن)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26کیس رپورٹ ہوئے اور 11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار774ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.47فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں234 افراد میں سے 7 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.99 فیصد رہی،اسی طرح اسلام آباد میں 204 ٹیسٹوں میں سے 6کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح2.94فیصد رہی، گلگت میں کئے گئے 238 ٹیسٹوں میں سے 5کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح2.10فیصد رہی جبکہ فیصل آباد میں 130 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح0.77فیصد رہی۔