مسرت جمشید چیمہ

مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہوتی تو عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ نہ ہوتی’ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہوتی تو کبھی بھی عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ نہ ہوتی ، یہ ہمیشہ واردات کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور اب بھی یہی کوششیں کی جارہی ہیں ، عوام جاگ رہے ہیں اور وہ اپنے ووٹ پر خود پہرہ دیں گے۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرے لگانے والوں نے آخری تاریخ تک اپنے امیدوار فائنل کئے اور نہ انہیں ٹکٹیں جاری کیں ، یہ چاہتے ہیں انہیں کہیں سے حکومت پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دی جائے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ انہیں انتخابی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ان شا اللہ ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں کی ٹکٹ پر کوئی بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار نہیں کیونکہ ان کے لوگوں کو پتہ ہے کہ انتخابات میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی جماعتیں انتخابات کے لئے بھاگ دوڑ کرتی ہیں لیکن پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست اور عزت بچانے کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں