وزیر اعظم شہباز شریف

اقبال ؒنے اپنے منفرد فلسفے اور اردو و فارسی شاعری سے امت مسلمہ کو ایک علیحدہ فکری سمت عطا کی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی 85 ویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں فکر و عمل کی نشونما کیلئے مغربی افکارسے ترجمانی لینے کو ترجیح دی جارہی تھی، وہیں مشرق کے ایک عظیم فلسفی، اقبالؒ نے اپنے منفرد فلسفے اور اردو و فارسی شاعری سے امت مسلمہ کو ایک علیحدہ فکری سمت عطا کی ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی 85 ویں برسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں