بیجنگ(گلف آن لائن)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے شہر شنگھائی کے ورلڈ لاؤنج میں منعقدہ چینی طرز کی جدید کاری اور دنیا کے موضوع پر لین ٹھنگ فورم کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ جدیدکاری کی تکمیل دور حاضر میں چینی عوام کی انتھک جستجو ہے بلکہ یہ دنیا کے عوام کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔ ایک ملک کی جدید کاری کی تکمیل کے سلسلے میں نہ صرف جدید کاری کے بنیادی قانون پر عمل کرنا ہے بلکہ اس سے اہم بات یہ ہے کہ یہ اپنے ملک کے قومی حالات اور خصوصیات سے مطابقت رکھنا ہوگی۔
ان کا کہنا ہےکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چین کی تمام قومیتوں کے عوام کو متحد کرکے اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے طویل عرصے کی کٹھن تلاش کے بعد چین کے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی اور اب ہم چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کو ہمہ گیر طور پر آگے بڑھا رہےہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر چینی طرز کی جدید کاری کی نئی کامیابیوں کے ذریعے دنیا کی ترقی کے لئے نئے مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو جدیدکاری کا بہتر راستہ اور بہتر سماجی نظام کی تلاش کے لئے نئ قوت محرکہ فراہم کی جا سکے۔
معلوم ہوا ہے کہ چینی طرز کی جدید کاری اور دنیا کے موضوع پر لین ٹھنگ فورم چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن، چینی عوام کے انسٹی ٹیوٹ برائے خارجہ امور اور شنگھائی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں تقریباً 80 حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے شریک ہیں۔