بیجنگ(گلف آن لائن)چین نے کاسوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں سےجلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہصورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچائیں۔
چینی میڈیا کے مطا بق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کی صورتحال کا فوری جائزہ لیا۔ چینی نمائندے نے سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کریں، صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچائیں اور سوڈان میں غیر ملکی اداروں اور اہلکاروں کا تحفظ کریں ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سوڈان کی خودمختاری اور قائدانہ حقوق کا احترام کرے اور سوڈان اور علاقائی ممالک کے خدشات کو سنجیدگی سے سنے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اس بات کو دہرایا کہ تنازع فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ چون نے کہا ہے کہ سوڈان میں مسلح تنازع سے بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ چین تنازع کے دونوں فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو اولیت دیں اور جلد از جلد جنگ بندی کریں تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے بچائی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو سوڈان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور سوڈان کی قومی حالات کے مطابق ادارہ جاتی انتظامات میں اس کی حمایت کرنی چاہئے۔ بیرونی طور پر نافذ کردہ حل اور مصنوعی طور پر ٹائم لائنز مقرر کر نے سے نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔