اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)سے منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی ہے ، ڈبلیو ایچ او سے منکی پاکس کی ویکسین بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکو ویکسین لگائی جائیگی۔حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے جب کہ دنیا بھر سے بیدخل ہونے والے پاکستانیوں پرنظررکھی جارہی ہے، ہرمہینے تقریبا 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرون ممالک سے بیدخل ہوکرپاکستان واپس آتے ہیں۔