کراچی (گلف آن لائن)سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2016 میں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے وقت رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت ڈر گئی تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ وہ اپنی حدود نہ پار کر جائیں۔ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کو تاخیر سے جنوری 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ فلم ماہرہ خان کی پہلی اور اب تک کی آخری بولی وڈ فلم ہے۔
فلم میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور دونوں کے درمیان فلم میں متعدد رومانوی مناظر شامل ہیں جب کہ ان پر فلمائے گئے گانوں میں بھی انہیں رومانس کرتے دکھایا گیا تھا۔شاہ رخ خان کے ساتھ بولڈ اور رومانوی مناظر شوٹ کروانے پر ماہرہ خان کو اس وقت ملک میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔تاہم اب انہوں نے فلم کی ریلیز کے 6 سال بعد انکشاف کیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت خوف زدہ تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ وہ کہیں رومانوی مناظر شوٹ کرواتے کرواتے اپنی حدود نہ پار کر جائیں۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ‘رئیس’ کی شوٹنگ کا وقت یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ نہیں کرونا چاہتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کے گانے ‘ظالما’ میں انہیں اور شاہ رخ خان کو متعدد بار ایک دوسرے کے ساتھ ناک ٹکراکر رومانوی مناظر شوٹ کروانے تھے مگر انہیں ایسے مناظر پر اعتراض تھا۔انہوں نے بتایا کہ دراصل وہ ایسے مناظر شوٹ کروانے کے لیے خوف زدہ تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ شوٹ کے دوران دونوں اپنی حدود پار نہ کر جائیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شاہ رخ خان کے ساتھ ناک سے ناک ٹکرا کر بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے کے انکار پر سیٹ پر موجود سب لوگ ہنس پڑے اور ان کا مذاق اڑایا گیا۔ان کے مطابق شاہ رخ خان نے بھی بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے سے انکار پر ان کا مذاق اڑایا اور انہیں کہا کہ وہ واقعی انہیں بوسہ نہیں دیں گی؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل انہیں خدشہ تھا کہ کہیں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کرواتے کرواتے وہ اور شاہ رخ خان حدود پار نہ کرجائیں اور ان سے کوئی بڑی غلطی نہ ہوجائے اور کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے انکار کے بعد مناطر کو مختصر اور محدود کیا گیا اور ان کے گانے ‘ظالما’ کو دیکھا جائے تو شاہ رخ خان اور ان کے درمیان انتہائی کم اور مختصر دورانیے کے ناک سے ناک ٹکرانے کے بوس و کنار کے مناظر ہوں گے۔