گراں فروشی

فیصل آباد، سبزیاں خریدنا شہریوں کے لئے خواب بن گیا

مکوآنہ (گلف آن لائن)گراں فروش بے قابو سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیاں خریدنا شہریوں کے لئے خواب بن گیا آٹا چینی، پھیل سبزیاں مہنگے داموں فروخت،گندم کی بلیک میں فروخت جاری، ضلعی انتظامیہ اور فلور ملزمالکان کمرشل آٹے کی قیمت مقرر کرنے ناکام،کھلا آٹا 140سے 160روپے فی کلوحساب سے فروخت جاری، جبکہ چینی 115سے 120روپے فی کلو نئی گندم قیمت 4300روپے اور پرانی گندم 5300روپے فی من تک پہنچ گئی،

مصنوعی مہنگائی کا جن نگران حکومت بھی کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام،ضلعی انتظامیہ کی کاغذی کارروائی پھل وسبزیوں ودیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والی101گرجھوٹے جھوٹے دکانداروںکو موقع پرایک لاکھ11ہزار روپے جرمانہ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی نااہلی کی وجہ سے آٹے کا بحران حل نہ ہوکا، گندم مافیا بلیک میں 5300روپے من فروخت کررہاہی فلور ملز مافیامناخوروں اور ذخیرہ اندوزوں نئی گندم کسانوں سے خریدنے کیلئے سرگرام ہوچکی ہے

ضلعی انتظامیہ فلور ملز مافیامناخوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس، دودھ، انڈے،صابن،چائے، چینی برائلرمر غی کا گو شت،پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیںادرک، لہسن سمیت متعدد سبزیاں 300 روپے تک زائد نرخ میں فروخت ہوتی رہیں جبکہ انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام۔ادرک کا سرکاری نرخ 650 روپے مقرر ہوا مگر 1000 تک فروخت ہوا۔میتھی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ سے نرخ 110مقرر ہوا،اوپن مارکیٹ میں 150روپے کلو فروخت ہوئی۔بند گوبھی 30 روپے کی بجائے 50 روپے کلو فروخت ہوئی۔

پھول گوبھی سرکاری نرخ 53 کی بجائے 80روپے کلو فروخت ہوئی۔شملہ مرچ سرکاری نرخ 47 روپے مقرر،بازار میں 100 روپے کلو فروخت ہوئی۔بھنڈی سرکاری نرخ 110 کی بجائے 150 روپے کلو فروخت ہوئی۔کریلا سرکاری نرخ 60 کی بجائے 100 روپے کلو فروخت ہوا۔ آلو درجہ اول سرکاری نرخ 60 کی بجائے 100روپے کلو فروخت ہوئے۔آلو درجہ دوئم 55 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئے۔پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 65 روپے مقرر بازار میں 100 روپے کلو فروخت ہوئے۔

پیاز درجہ دوئم سرکاری نرخ 60 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئے۔ٹماٹر درجہ اول 45 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئے۔ٹماٹر درجہ دوئم 40 کی بجائے 60 روپے کلو فروخت ہوئے۔لہسن دیسی 190 کی بجائے 250،لہسن چائنہ 330 کی بجائے 500 روپے کلو فروخت ہوا۔سبز مرچ اول 100 کی بجائے 150،سبز مرچ دوئم 50 کی بجائے 100 روپے کلو فروخت ہوئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں

اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ،نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پرایکشن کے لئے مسلسل مارکیٹوں وبازاروں میں متحرک ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پھل وسبزیوں ودیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والی101گرانفروشوں کو موقع پرایک لاکھ11ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کواشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں